15 مئی، 2012، 6:19 PM

پاکستان

شارٹ آرڈر کے ذریعہ سزا سناناخلاف قانون اور غير آئيني ہے

شارٹ آرڈر کے ذریعہ سزا سناناخلاف قانون اور غير آئيني ہے

مہر نیوز-15 مئی 2012ء :پاکستان پيپلز پارٹي کے رہنما سينيٹر اعتزاز احسن نے ہے کہ شارٹ آرڈر کے ذريعے سزا سنانا خلاف قانون اور غير آئيني ہے.

مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پيپلز پارٹي کے رہنما سينيٹر اعتزاز احسن نے ہے کہ شارٹ آرڈر کے ذريعے سزا سنانا خلاف قانون اور غير آئيني ہے. انھوں نے کہا کہ وزيراعظم يوسف رضا گيلاني کو اگر چھ ماہ يا زيادہ سزا بھي ہوتي تو وہ بھي انھوں نے کاٹني تھي معافي کي اپيل نہ کرتے. اعتزاز احسن نےکہا کہ مشاورت کي جارہي ہے عدالتي فيصلے کے خلاف اپيل کرنے سميت کئي آپشنز موجود ہيں. فوجداري مقدمات ميں شاٹ آرڈر نہيں ہوتا. صدر ، وزيراعظم اور عدالتوں کو چاہیے کہ آئين کے مطابق چليں. اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اسپيکر اسمبلي کو مکمل اختيار حاصل ہے کہ وہ وزيراعظم کي نااہلي کا ريفرنس اليکشن کميشن کو بھجوائيں يا روک ديں.

News ID 1603384

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha